شرجیل میمن نے اورنج لائن کو گرین لائن سے ملانے کے منصوبےکاافتتاح کردیا
کراچی: سندھ حکومت نے کل سے کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
شرجیل میمن نے اورنج لائن کو گرین لائن سے ملانے کے منصوبےکاافتتاح کردیا۔ اس موقع پر شرجیل میمن نے اورنگی ٹاؤن میں اورنج لائن ڈپو کا جائزہ بھی لیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا یہ پاکستان کی پہلی بی آر ٹی ہے جس میں ایک ہی کارڈ چلےگا، اب ہم مزید کوشش کریں گے کہ روزانہ ایک لاکھ مسافر سفر کرسکیں۔
سندھ کے سینئر وزیر کا کہنا تھا گرین لائن اور اورنج لائن کے مسافروں کو ڈبل کرایا بھرنے کی ضرورت نہیں پڑےگی، اب ایک ہی کارڈ پر اورنج لائن اور گرین لائن سے سفر کرسکیں گے۔
شرجیل میمن نے بتایا کہ کل ہم ڈبل ڈیکر بسوں کی سروس شروع کر رہے ہیں، یہ سروس کراچی کی عوام کے لیے نئے سال کا تحفہ ہوگا، ڈبل ڈیکر بسیں ملیر سے شارع فیصل تک چلیں گی، ڈبل ڈیکر بسوں کا کرایہ پیپلزبس کے برابر ہی رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال تجرباتی بنیاد پر ڈبل ڈیکر بسوں کو محدود پیمانے پر چلارہے ہیں، پہلے مرحلے میں ڈبل ڈیکر بسیں ملیر سے شارع فیصل تک چلیں گی، چیف سیکرٹری سے بات ہوئی ہے ہم مزید ڈبل ڈیکر بھی بسیں چلائیں گے، ڈبل ڈیکر بسوں کا فائدہ ہے اس سے سڑکوں پر جگہ بچے گی۔
0 تبصرے