چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے۔ اس ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی اور ججز کے تبادلوں کا اختیار شامل ہے۔
پاکستان نے استنبول میں جاری امن مذاکرات کو میزبانوں کی درخواست پر جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا، وفد نے وطن واپسی مؤخر کرتے ہوئے بات چیت کو ایک اور موقع دینے پر اتفاق کیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر خودکش حملے میں مبینہ سہولت کاری کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔