چین پاکستان کا فولادی بھائی ہے، باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

چین پاکستان کا فولادی بھائی ہے، باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی رہنما لیو جیان چاؤ سے وفد کی سطح پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان سیاسی جماعتوں کی سطح پر رابطے مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے پاکستان کے خودمختاری سے متعلق معاملات اور بنیادی قومی مفادات پر چین کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ چینی رہنما لیو جیان چاؤ نے کہا کہ چین پاکستان کو "فولادی بھائی" سمجھتا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ حکام کے مطابق نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار آج اپنے چینی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں حالیہ پاک-بھارت کشیدگی سمیت علاقائی و عالمی امور پر گفتگو متوقع ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہ فریقی ملاقات بھی طے ہے۔