کراچی (پ ر) پاکستان کے معروف کاروباری اور سماجی رہنماؤں نے اپنی بہترین کارکردگی اور شاندار خدمات کے ذریعے نہ صرف ملکی معیشت میں مثبت کردار ادا کیا ہے بلکہ سماجی ترقی اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں بھی نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔
پنجتن گروپ کے نوجوان بزنس ٹائیکون چوہدری عثمان نثار گجر نے مختصر عرصے میں اپنے وژن، قابلیت اور محنت کے بل بوتے پر کاروباری دنیا میں نئی تاریخ رقم کی۔ نوجوان طبقے کے لیے وہ ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کی قیادت اور جدید سوچ نے پنجتن گروپ کو ایک معتبر اور کامیاب ادارے میں بدل دیا ہے۔
اسی طرح چیئرمین MY-PAK مسٹر امین علی صدیق نے اپنی بصیرت اور قیادت سے ادارے کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ ملکی و بین الاقوامی سطح پر کاروباری سرگرمیوں میں ان کا کردار نہایت قابل تعریف ہے۔
سی ای او وباوا بستاری گروپ داتو سری بابر شہزاد نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور بزنس نیٹ ورکنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ ان کی کوششوں سے پاکستان کا مثبت تشخص دنیا بھر میں اجاگر ہو رہا ہے۔
تجارتی دنیا میں سی ای او FKI TRADERS میاں آصف اقبال نے اپنی لگن اور تجربے سے نئی راہیں کھولیں۔ نوجوان بزنس مینوں کے لیے ان کی جدوجہد اور کامیابی ایک مشعل راہ ہے۔
قومی یکجہتی کے فروغ اور فلاحی سرگرمیوں میں چیئرمین پراوڈ ٹو بی پاکستانی سید منیر حسن شاہ کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں۔ ان کی انتھک محنت اور سماجی خدمات نے ہزاروں افراد کو فائدہ پہنچایا۔
اس موقع پر سینئر صحافی اور نمائندہ جی این این نیوز ملک واجد نے ان تمام شخصیات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ رہنما اپنی محنت اور مثبت سوچ کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔
معروف سماجی رہنما سفیان ظفر صوفی نے کہا کہ نوجوان بزنس ٹائیکونز اور سماجی شخصیات کا یہ قافلہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔ یہ سب لوگ اپنی خدمات سے نہ صرف ملک کی معیشت کو مضبوط بنا رہے ہیں بلکہ نئی نسل کو بھی خواب دیکھنے اور محنت کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے کا حوصلہ دے رہے ہیں
0 تبصرے