کراچی (اسٹاف رپورٹر) کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ جس نے لاہور نہیں دیکھا وہ پیدا ہی نہیں ہوا، شہر لاہور تاریخی حوالے سے بڑی اہمیت کا حامل ہے کراچی کا چار رکنی طالب علموں کا وفد مطالعاتی دورے پرلاہور کے تاریخی مقامات پر پہنچا طلبہ میں محمد شارق توفیق، موسیس بن حسیب، شہیر علی خان،محمد ہادی بیگ شامل تھے جنہوں نے شہر لاہور کے تاریخی مقامات جن میں لاہور کا تاریخی شاہی قلعہ،مفکر پاکستان علامہ اقبال کے مزار شاہی مسجد، لاہور کے مشہور و معروف بازاروں کا دورہ کیا ،خریداری کی اور لوگوں سے شہر لاہور سے متعلق معلومات حاصل کیں طلباء نے اپنے دورے کے آخر میں حضرت داتا گنج بخش ہجویری کے مزار پر حاضری دی پھول چڑھا ہے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے استحکام و سلامتی ،قیام امن سمیت ملک اور قوم کی ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
0 تبصرے