پاکستان کے معروف سوشل میڈیا فنکار، شاہد شہباز المعروف "بلوشی ویلاگ"، جو ضلع جھنگ کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں، نے اپنی محنت اور صلاحیتوں کے ذریعے نہ صرف وطن میں بلکہ بیرون ملک بھی اپنی پہچان بنائی ہے۔ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں سے مکمل کرنے کے بعد، شاہد نے گورنمنٹ کالج سے انٹرمیڈیٹ کی ڈگری حاصل کی اور یونیورسٹی میں داخلہ لے کر اپنی تعلیمی راہ کو جاری رکھا۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے پاکستان میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا آغاز کیا، جہاں ان کی محنت اور مہارت نے انہیں ایک معروف سوشل میڈیا انفلونسر بنا دیا۔ شاہد شہباز "بلوشی ولاگ" کے ذریعے بلوشی ثقافت، نوجوانوں کے مسائل اور روزمرہ زندگی کی جھلک پیش کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے فالوورز کی تعداد پاکستان اور دنیا بھر میں بڑھتی جارہی ہے۔ ان کی خصوصی فنکاری انہیں دیگر انفلونسرز سے ممتاز کرتی ہے اور وہ اپنے ویڈیوز کے ذریعے مؤثر پیغام بھی دیتے ہیں۔کچھ عرصہ پاکستان میں کام کرنے کے بعد، شاہد شہباز نے اپنے کیریئر کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے انٹرنیشنل مارکیٹنگ کی طرف رجوع کیا اور ملائشیا جا کر وہاں کے بزنس مواقع حاصل کیے۔ انہوں نے نہ صرف مارکیٹنگ کے جدید طریقے سیکھے بلکہ اپنی محنت سے وہاں بھی نمایاں مقام حاصل کیا، جہاں ان کی کام کی تعریف کی گئی۔اپنے سفر کے دوران، شاہد شہباز نے یہ ثابت کیا ہے کہ چھوٹے سے گاؤں سے نکل کر بھی محنت، لگن اور مستقل مزاجی سے عالمی سطح پر کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ وہ اب اپنے تجربات نوجوانوں کے ساتھ بانٹ کر انہیں اپنے خواب پورے کرنے کی ترغیب دینا چاہتے ہیں۔آج شاہد شہباز نہ صرف ایک کامیاب مارکیٹر اور سوشل میڈیا انفلونسر ہیں بلکہ ایک تخلیقی اور متاثر کن شخصیت کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں، جو اپنی ثقافت کو فروغ دینے اور مثبت تبدیلی کا پیغام پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ان کی کہانی پاکستان کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔
0 تبصرے