ایران اور سعودی عرب دو بڑے ملک ہیں جن کے تعلقات کی بحالی سے خطے میں بڑی اہم تبدیلیاں رونما ہوں گی
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہےکہ سعودی عرب کو ایران کا دشمن یا ایران کو سعودی عرب کا دشمن قرار دینا ناقابل قبول ہے۔
شامی نیوز ایجنسی کو دیےگئے انٹرویو میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب دو بڑے ملک ہیں جن کے تعلقات کی بحالی سے خطے میں بڑی اہم تبدیلیاں رونما ہوں گی۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نےکہا کہ شام کے صدر بشار الاسد نے امریکی اتحاد اور اسرائیل کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔
0 تبصرے