بھارتی فوج نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا، جس میں 2 مساجد بھی شہید ہوئیں۔
اس حملے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید ہوئے اور 46 افراد زخمی بھی ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کا 7 سالہ بیٹا، ارتضیٰ عباس، شہید ہوگیا ہے۔ اس واقعے کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔
0 تبصرے