ہرن کھڑکی توڑ کر بینک میں گھس گیا

نیویارک میں دن دہاڑے ایک جنگلی ہرن کے بینک میں داخل ہونے سے خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس کو فوری کارروائی کرنا پڑی۔

ہرن کھڑکی توڑ کر بینک میں گھس گیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لانگ آئی لینڈ کے علاقے رج میں واقع ویبسٹر بینک میں ایک ہرن نے کھڑکی توڑ کر داخل ہو کر افراتفری مچا دی۔ چوری کے الارم پر سفوک کاؤنٹی پولیس موقع پر پہنچی تو اندر غیر متوقع طور پر ہرن موجود تھا جو فرنیچر سے ٹکراتا اور فرار کی کوشش کرتا رہا۔ کچھ دیر بعد ہرن ایک کیوبیکل میں پھنس گیا، جسے پولیس نے رسی کی مدد سے قابو میں لے کر بحفاظت باہر نکال دیا۔ حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور اتوار ہونے کے باعث بینک میں عملہ یا صارفین موجود نہیں تھے۔