عالمی سیکیورٹی پر خطرے کی گھنٹی: افغان طالبان دہشت گردی کے مرکز کے طور پر بے نقاب

عالمی جریدے نے سرحد پار دہشت گردی پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے افغان طالبان کو خطے اور دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا۔

عالمی سیکیورٹی پر خطرے کی گھنٹی: افغان طالبان دہشت گردی کے مرکز کے طور پر بے نقاب

عالمی جریدے یوریشیا ریویو نے اپنی تازہ رپورٹ میں افغان طالبان کو عالمی سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے سرحد پار دہشت گردی سے متعلق پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان اس وقت دہشت گرد تنظیموں کا گڑھ بن چکا ہے جہاں القاعدہ اور ٹی ٹی پی سمیت 20 سے زائد شدت پسند گروہ سرگرم ہیں۔ یوریشیا ریویو اور اقوامِ متحدہ کی رپورٹس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ پورے خطے اور عالمی امن کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک فرنٹ لائن ریاست کے طور پر دہشت گردی کے خلاف مسلسل کردار ادا کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے شدت پسند تنظیموں کی سرپرستی اب عالمی سطح پر واضح ہو چکی ہے، تاہم اس پالیسی کا تسلسل خطے میں عدم استحکام اور بدامنی کو مزید بڑھا رہا ہے، جس کے اثرات عالمی سطح پر بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔