جویریہ عباسی نے شوہر کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ کر کے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا
معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی کے بعد دوبارہ شادی کر لی ہے اور اب اپنے شوہر کے ساتھ بیرونِ ملک تفریح میں مصروف ہیں۔
جویریہ نہ صرف اداکاری میں سرگرم ہیں بلکہ سفر و سیاحت کی شوقین بھی ہیں۔ بیٹی کی شادی کے بعد وہ گھریلو ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو چکی ہیں اور اپنی دوسری شادی کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ مختلف مقامات کی سیر کر رہی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر دبئی کے سفر کی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ کروز پر سمندر کی سیر کر رہی ہیں۔ جویریہ نے سرخ رنگ کا مغربی لباس پہنا ہوا ہے جبکہ ان کے شوہر عدیل حیدر جینز، کوٹ اور ٹی شرٹ میں ہیں۔ جوڑے نے ساتھ کئی تصاویر بنوائیں۔
اداکارہ نے ان تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ یہ سال کا سب سے بہترین دن تھا، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر پر تنقید کا طوفان برپا کر دیا۔
0 تبصرے