بلوچستان کی حالت زار انتہائی خراب ہے، خواتین اور بچے مفلسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں،پیر پگارا

میری سربراہی میں کوئی نیا سیاسی الائنس نہیں بن رہا،حُروں کے روحانی پیشوا

بلوچستان کی حالت زار انتہائی خراب ہے، خواتین اور بچے مفلسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں،پیر پگارا

جعفرآباد؛ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حُروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا کی جعفرآباد کے علاقے روجھان جمالی آمد، سابق صوبائی وزیر میر عمر خان جمالی نے پیر پگارا کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔تفصیلات، روجھان جمالی میں صحافیوں سے گفتگو میں پیر پگارا نے کہا کہ بلوچستان کی حالت زار انتہائی خراب ہے، خواتین اور بچے مفلسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں، اربوں روپے لگا کر اقتدار میں آنے والوں نے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا، پیر پگارا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مستقبل بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، پاکستان میں ہمیں اپنے مستقبل بارے بھی کچھ معلوم نہیں، میری سربراہی میں کوئی نیا سیاسی الائنس نہیں بن رہا، ملک کے وسیع تر مفاد میں کوئی ذمہ داری دی گئی تو قبول کرونگا، لاڑکانہ اور لاہور کی سڑکوں پر ایک دوسرے کو گھسیٹنے والے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اتحاد ہوسکتا ہے تو جمعیت علماء اسلام اور تحریک انصاف کا اتحاد ہونا بھی کوئی انہونی نہیں، موجودہ حکومت کے ہاتھ پاوں بندھے ہوئے ہیں اس لیے حکومت چلتی ہوئی نظر نہیں آ رہی، ملک میں کبھی بھی صاف شفاف الیکشن نہیں ہوئے، ملک کے بہتر مفاد کے لیے صاف شفاف انتخابات ناگزیر ہیں۔