ڈیننگ اسپورٹس فیسٹول باسکٹ بال بوائز ایونٹ آئی بی اے نے جیت لیا، ڈائرکٹر عبدالقادر

فائنل میں ڈیننگ اے کو شکست، نسٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، گرلز ایونٹ بحریہ یونیورسٹی کے نام رہا، ابراہیم حسین

ڈیننگ اسپورٹس فیسٹول باسکٹ بال بوائز ایونٹ آئی بی اے نے جیت لیا، ڈائرکٹر عبدالقادر

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈیننگ اسپورٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام اور ڈیننگ اسپورٹس ڈپاٹمنٹ کے تعاون سے دوسرے ڈیننگ اسپورٹس فیسٹول میں باسکٹ بال ایونٹ کی تینو ں کیٹیگریز میں فاتح ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا۔ڈیننگ یونیورسٹی کے ریجنل اسپورٹس کوآرڈی نیٹر کاشف احمد فاروقی کے مطابق باسکٹ بال بوائز میں آئی بی اے نے فائنل میں مد مقابل ڈیننگ اے یونیورسٹی کو شکست دے کر فاتح ٹرافی جیتی، ڈیننگ اے نے سلور میڈل حاصل کیا، تیسری پوزیشن کے میچ میں نسٹ یونیورسٹی فاتح رہی۔ گرلز یونیورسٹیز کیٹیگری میں بحریہ یونیورسٹی نے گولڈ، میزبان ڈیننگ نے سلور اور حبیب یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل حاصل کیا۔ گرلز اوپن کیٹیگری میں اومیگا نے فائنل میں کامیابی سمیٹ کر وننگ ٹرافی اپنے نام کی جبکہsb 23سب نے سلور اور ممبا کیٹاس نے برانز میڈل جیتا۔ ان میچوں میں امپائرنگ کے فرائض جاوید خان، محمد حمزہ اور عامل احمد نے انجام دئیے، دیگر آفیشلز میں شہباز احمد، راول بھٹو, انس احمد، ریحان احمد اور بلال بھوانی شامل تھے۔ ڈیننگ اسپورٹس فیسٹول کے اسپانسرز میں ماسٹر فیس ماسک، ایم ٹی مرچانی ٹریولز، تیملا، الغنی موٹرز، سعد ہائیٹس، ایم ایم وائی ایسوسی ایٹ، فے، کمپنی، جسٹ ڈرایؤ، میدان، احسن کنول اور کوئس شامل ہیں۔ دوسرے ڈیننگ اسپورٹس فیسٹول میں سات کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، کرکٹ، فٹسال، روئنگ، باسکٹ بال اور تھروبال شامل ہیں، فائنل کے موقع پرڈیننگ اسپورٹس سوسائٹی کی صدر زھرا مظہر، آرگنائزرز محمد عارفین اورمحمد، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، ایم نسیم، ایاز منشی، سعید عالم، عمر شاہین، شہزادہ معین، ریحان اکرم، راشد احمد، اصغر بلوچ، آصف ظہیر اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آٹھ فروری کو پروقار اختتامی تقریب میں باسکٹ بال ایونٹ کی تینوں کیٹیگریز کی فاتح، رنر اپ اور تیسری پوزیشن کی حامل ٹیموں کو ٹرافیز،شیلڈز اور اسناد دی جائیں گی۔