حيدرآباد: ون فائیو کے انچارج کو گالياں اور دھمکیاں دینے کے واقعے کا مقدمہ درج، سلیم بجاری کے بیٹے کو نامزد نهيں کيا گيا

ایف آئی آر میں ارسلان بجاری کا نام لینے کے بجائے اسے سلیم بجاری کا رشتيدار بتایا گیا

حيدرآباد: ون فائیو کے انچارج کو گالياں اور دھمکیاں دینے کے واقعے کا مقدمہ درج، سلیم بجاری کے بیٹے کو نامزد نهيں کيا گيا

حیدرآباد: وزیراعلیٰ کے پرسنل سیکریٹری سلیم بجاری کے بیٹے کی جانب سے ون فائیو کے انچارج کو گالياں اور دھمکیاں دینے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ حیدرآباد پولیس نے ارسلان بجاری کی جانب سے ون فائیو کے انچارج اے ایس آئی کی گالياں اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ متاثر اے ایس آئی اظہر علی راہپوٹو کی مدعیت میں قاسم آباد تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر میں ارسلان بجاری کا نام لینے کے بجائے اسے سلیم بجاری کا رشتيدار بتایا گیا۔ ایف آئی آر میں یہ نہیں بتایا گیا کہ سلیم بجاری کے بیٹے نے چوکی پر آکر گالی گلوچ کی اور دھمکیاں دیں۔

ایک آدمی گاڑی سے باہر نکلا اور چیخ کر کہا کہ تم مجھے نہیں جانتے میں سلیم بجاری کا رشتيدار ہوں۔ ملزم نے کہا کہ آپ جیسے چار چار اے ایس آئی جيب میں رکهتا هوں: ایف آئی آر

ارسلان بجاری کے گارڈ کے طور پر تعینات پولیس افسر گدا حسین کا نام بھی ایف آئی آر میں درج ہے۔

سپاہی گدا حسین بھی گاڑی سے نیچے اترے اور پولیس اہلکاروں کو دھکے دیے، ان سے بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں۔

سلیم بجاری کے بیٹے کی اے ایس آئی کو گالی گلوچ اور دھمکی دینے کی ویڈیو کل رات سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔