6ستمبر1965 کی جنگ میں دشمن کوہماری فوج نے جو دھول چٹائی دشمن اسے ہمیشہ یاد رکھے گا: بلال احمد میمن
حیدرآباد: ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی یوم دفاع منایاجارہاہے ، اس سلسلے میں ایک اہم تقریب پبلک اسکول لطیف آباد حیدرآباد میں منعقد ہوئی - تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن نے کہا کہ 6 ستمبر1965 کی جنگ میں دشمن کوہماری فوج نے جو دھول چٹائی دشمن اسے ہمیشہ یاد رکھے گا ،اگر اقوام متحدہ مداخلت نہیں کرتا تو 1965کی جنگ کے دوران مقبوضہ کشمیر کوبھی آزاد کروالیتے -ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع اور شہداءکو خراج عقیدت پیش کی اور کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہماری پاک فوج کی قربانی کی وجہ سے منایا جاتا ہے -انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ جدید دور میں5th جنریشن وار کا بڑا اہم کردار ہے اس لیے نوجوان سوشل میڈیا اوردیگرجدید ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملک و قوم کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں،آزادی کا سفر 1947 سے شروع ہوا اور مسلسل جدوجہد کے ذریعے ہم اپنے ملک کو ترقیافتہ ممالک کے صف میںلاسکتے ہیں-ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن نے مزید کہا کہ ہمیں رنگ و نسل سے ہٹ کر ایک قوم ہونے کا ثبوت دینا چاہیے ۔- انہوں نے کہا کہا کہ جس جنگ میں ہمارے ہیروز جن میں میجر عزیز بھٹی نے اپنی جان کا نذرانہ اور ایم ایم عالم نے عالمی ریکارڈ قائم کرکے ملک کا بھرپور دفاع کیا- انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے - انہوں نے مزید کہا کہ ہر فیلڈ میں نوجوان اپنے ملک کی سلامتی،خوشحالی اور ترقی کے لیئے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا اور کہا کہ ہم سب ایک قوم بن کر دکھائیں گے تو پاکستان کا مستقبل مستحکم ہوگا-تقریب کے دوران طلبہ کی جانب سے مختلف ٹیبلو پیش کیے گئے،6 ستمبریومِ دفاعِ پاکستان کے عنوان پرطلبہ و طالبات کی جانب سے اردو، سندھی اور انگریزی میں تقاریر پیش کی گئی-اس موقع پر یومِ دفاع کی مناسبت سے دستاویزی فلم کی نمائش پیش کی گئی جس میںپاک فوج کے شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی گئی- تقریب میں پبلک اسکول حیدرآباد کے پرنسپل فضل الدین میمن نے کی جانب سے ڈویڑنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو سو و ینئرپیش کیے گئے۔ ۔ تقریب کے اختتام پر آرٹ مقابلوں میں حصہ لینے والوں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔بعد ازاں یوم دفاع کے مناسبت سے پبلک اسکول کے احاطے میں ڈویزنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن کی سربراہی میں ایک ریلی کا بھی انعقاد کیاگیا تقریب میں ڈپٹی کمشنر حیدآباد زین العابدین میمن ،ایڈیشنل کمشنر ٹو، اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد، اسسٹنٹ کمشنرحیدرآباد سٹی سمیت دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے
0 تبصرے