اسلام آباد (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے جلد مذاکرات کی اجازت دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے رہنما اسد قیصر کو پیغام دیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی آئندہ دو روز میں بانی چیئرمین سے اجازت لے کر جے یو آئی کو مذاکرات کے وقت اور جگہ سے آگاہ کرے گی۔
جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان سے عمری سے واپسی پر مشاورت کی جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے کمیٹی کو مذاکرات کی اجازت دے دی۔
0 تبصرے