غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر گوری اسپرٹ کے ساتھ دیکھا گیا
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی گرل فرینڈ گوری اسپرٹ کے ساتھ نئے سال کی خوشیاں منانے کے لیے چھٹیوں پر روانہ ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر گوری اسپرٹ کے ساتھ دیکھا گیا، جہاں سے وہ نئے سال کی تعطیلات منانے کے لیے روانہ ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سفر میں عامر خان کے ہمراہ ان کی والدہ، بہن، بھانجیاں اور اداکار عمران خان بھی شامل ہیں، جبکہ گوری اسپرٹ بھی اپنے چھ سالہ بیٹے کے ساتھ اس فیملی ٹرپ کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان طویل وقفے کے بعد فلمی دنیا میں واپسی کے لیے تیار ہیں اور وہ 2026 میں ریلیز ہونے والی فلم "ہیپی پٹیل: خطرناک جاسوس" میں نظر آئیں گے۔
0 تبصرے