وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 16 ملین روپے کی گرانٹ کے ساتھ نابینا افراد کو انکے گھروں سے اسکول لے جانے کیلئے گاڑیوں کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 16 ملین روپے کی گرانٹ کے ساتھ نابینا افراد کو انکے گھروں سے اسکول لے جانے کیلئے گاڑیوں کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  16 ملین روپے کی گرانٹ  کے ساتھ نابینا افراد کو انکے گھروں سے اسکول لے جانے کیلئے گاڑیوں کی منظوری دے دی

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ سندھ کے وفد سے ملاقات میں 16 ملین روپے کی گرانٹ کے ساتھ نابینا افراد کو انکے گھروں سے اسکول لے جانے کیلئے گاڑیوں کی منظوری بھی دی ۔ وزیراعلیٰ نے ایسوسی ایشن کے ممبران سے ملاقات میں کہا کہ ہم مختلف معذور افراد کیلئے سرکاری ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور سیکرٹری ڈی ای پی ڈی طحہٰ فاروقی نے شرکت کی۔ وفد میں ایسوسی ایشن کے صدر ریاض میمن، سینئر نائب صدر غلام دستگیر، جنرل سیکرٹری سعد نور، سیکرٹری فنانس محسن علی اور دیگر شامل تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے انہیں بینائی سے محروم افراد کے تمام مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس پر ایسوسی ایشن کے صدر ریاض میمن نے کہا کہ ہمارے وفد نے ان سے (صدر زرداری) ملاقات کی ہے۔ مسٹر ریاض نے کہا کہ آصف علی زرداری نے بطور صدر پاکستان اپنے آخری دور میں انہیں پی آئی اے اور ریلوے میں سفر کرنے کے لیے رعایتی کارڈ دیا تھا جو ان کے دور اقتدار کے ختم ہونے پر واپس لے لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی کی پیپلز پارٹی حکومت نے بھی ان کا ساتھ دیا تھا لیکن بعد میں حکومت بدلتے ہی یہ سپورٹ بند کردی گئی۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ نابینا افراد کو انکی بینائی کی کمزوری کو ظاہر کرتے ہوئے شناختی کارڈ جاری کیا جائے۔ اس پر وزیراعلیٰ نے ایسوسی ایشن کو یقین دلایا کہ وہ انکے مسئلے کے حل کیلئے نادرا حکام سے بات کریں گے۔ ایسوسی ایشن کے اراکین نے وزیراعلیٰ سے ان کی ایسوسی ایشن کے لیے سالانہ گرانٹ منظور کرنے کی درخواست کی۔ اس پر وزیراعلیٰ نے 16 ملین روپے کی سالانہ گرانٹ کی منظوری دی اور ڈی ای پی ڈی کے سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وہ باضابطہ منظوری کے لیے سمری بھیجیں۔ ایسوسی ایشن کے ارکان نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ان کے دو مراکز لاڑکانہ اور کراچی کو پک اینڈ ڈراپ کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ نے ان کے لیے دو گاڑیاں منظور کیں تاکہ وہ بچوں کو گھر سے سنٹر/سکول لے جائیں اور پھر انہیں گھر واپس چھوڑ سکیں۔ مراد علی شاہ نے ایسوسی ایشن کو بتایا کہ انکلوسیو سٹی میں نابینا افراد کیلئے علیحدہ سہولیات ہوں گی اور وہاں سہولیات کی ترقی کے لیے ان کے اراکین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ بلائنڈ ایسوسی ایشن کے اراکین نے مختلف معذور افراد کے لیے مستقل تعاون پر وزیراعلیٰ کی تعریف کی۔