آج سے اتوار تک دفعہ 144 نافذ، احتجاج اور جلسوں پر پابندی ہوگی

آج سے اتوار تک دفعہ 144 نافذ، احتجاج اور جلسوں پر پابندی ہوگی

آج سے اتوار تک دفعہ 144 نافذ، احتجاج اور جلسوں پر پابندی ہوگی

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پنجاب میں مجالس اور جلوسوں پر 3 روز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی آج سے 28 جولائی تک رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور عمارتوں کے تحفظ کے لیے لگائی گئی ہے۔ پابندی دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر لگائی گئی، کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کا آسان ہدف ہوسکتا ہے، پنجاب بھر کی انتظامیہ حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔