ڈیجیٹل دہشت گردی روایتی دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے، آرمی چیف

جب تک ہم متحد رہیں گے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر

ڈیجیٹل دہشت گردی روایتی دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے، آرمی چیف

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دہشت گردی اور ففتھ جنریشن وار روایتی دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے لیکن جب تک ہم متحد رہیں گے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارے لیے آزمائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دہشت گردی اور ففتھ جنریشن وار نئے چیلنجز کے طور پر ابھر رہے ہیں، یہ روایتی دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہیں۔