گورنر سندھ نے سيد ندیم رضا سرور کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری اور تمغہ امتیاز کا اعلان کر دیا

گورنر سندھ کامران خان ٹسوری نے عالمی شہرت یافتہ نعت خواں ،نوحہ خواں ندیم رضا سرور ان کے فرزند علی جی اور علی شناور کو ظہرانہ دیا

گورنر سندھ نے سيد ندیم رضا سرور کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری اور تمغہ امتیاز کا اعلان کر دیا

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹسوری نے عالمی شہرت یافتہ نعت خواں ،نوحہ خواں ندیم رضا سرور ان کے فرزند علی جی اور علی شناور کو گورنر سندھ ھاوس میں ظہرانہ دیا

اس موقع پر جنرل سیکریٹری جے ڈی سی ظفر عباس بھی موجود تھے ندیم سرور نے گورنر سندھ کے راشن پروگرام اور فری آئی ٹی پروگرام پر ان کو خراج تحسین پیش کیا

اس موقع پر گورنر سندھ نے ان کو اور آپ کے فرزندگان کو سندھ کی ثقافت اجرک ٹوپی اور شیلڈ پیش کی اور ندیم رضا سرور کے لئے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری اور تمغہ امتیاز کا اعلان کیا ۔

ندیم رضا سرور کے ھاتھ سے گورنر ھاوس میں درخت لگایا گیا ۔آئی ٹی کے دورہ کے موقع پر جناب ندیم رضا سرور نے 16طالبعلموں کو اپنی جانب سے نئے لیپ ٹاپ دئیے