پی ٹی آئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کريگی، عمران خان نے گرین سگنل دے دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کے زیر اہتمام ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ پی ٹی آئی اے پی سی میں شرکت کرے گی اور حکومت کا موقف سنا جائے گا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں استحکام آپریشن پر تحفظات ہیں، اس آپریشن سے ملک میں عدم استحکام بڑھے گا، نواز شریف، مریم نواز اور خواجہ آصف کے بیانات کی ویڈیوز موجود ہیں۔
میں خیبرپختونخوا کی حکومت سے کہوں گا کہ وہ ویڈیوز نکال کر ان کے خلاف مقدمات درج کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری افغانستان کے ساتھ 2500 کلومیٹر کی سرحد ہے، ہمیں اب بھی اسٹیبلائزیشن آپریشن سے ملک میں مزید عدم استحکام کا خدشہ ہے۔
0 تبصرے