ہم سرحد پار سے دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو برداشت نہیں کریں گے اور اگر ہمسایہ ملک کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہوتی ہے تو یہ قبول نہیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پڑوسی ملک کے ساتھ امن سے رہنا چاہتے ہیں، ہم اس کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور تجارت چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ پڑوسی ممالک کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر کام کریں۔
0 تبصرے