جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی سے حکومت سازی میں تعاون سے انکار

جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی سے حکومت سازی میں تعاون سے انکار

جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی سے حکومت سازی میں تعاون سے انکار

پشاور (ویب ڈیسک) جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں حکومت سازی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ساتھ دینے سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے تاہم پی ٹی آئی نے وفاقی سطح پر کسی دوسری جماعت کے ساتھ اتحاد کیا ہے اس لیے صرف کے پی کے میں پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا کوئی جواز نہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں جماعت اسلامی کی کوئی نمائندگی نہیں اس لیے ان کے ساتھ حکومت بنانے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت سازی کے لیے قانونی طریقہ کار کا جائزہ لے رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت سازی کے لیے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوامی مینڈیٹ کے احترام میں ضرورت پڑنے پر جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے۔