کاروباری و سماجی شخصیت دعا تھیبو نے خود پر لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرديا
کراچی: کاروباری شخصیت و سماجی شخصیت دعا تھیبو نے جاری کردہ ایک بیان میں خود پر لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے کردار اور میرے کاروبار پر انگلی اٹھانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، میں کسی بلیک میلنگ میں آنے والی نہیں ہوں انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بیٹھ کر سندھ واسیوں کی بیٹی کو بلیک میل کرنا گھناؤنا عمل ہے جس کی مزمت کرنا تمام سندھ واسیوں کا فرض ہے انہوں نے مزید کہا کہ امتیاز چانڈیو بلیک میلر کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے اور ایسے بلیک میلر کو ائیندہ کسی بہں بیٹی کو بلیک میل کرنے کی اجازت نہیں دوں گی دعا تھیبو نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے بلیک میلرز کے خلاف سخت قانون بنایا جائے تا کہ باہر بیٹھ کر کوئی بھی پاکستانی ماؤں بہنوں کو بلیک میلنگ جیسا عمل نا کر سکے۔
0 تبصرے