''استری ٹو'' تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے
ممبئی (ویب ڈیسک) شردھا کپور کی فلم استری 2 نے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے بالی ووڈ کی سب سے بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہدایتکار امر کوشک کی فلم استری2 سے لے کر شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم جوان بھارت کی ’نمبر ون ہندی فلم آف آل ٹائم‘ بن گئی ہے، جس نے اب تک کا بزنس کا ریکارڈ توڑ دیا۔
فلمی تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق شردھا کپور کی فلم استری2 بھارتی نے باکس آفس پر 586 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔
فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ''استری ٹو'' تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ استری ٹو نے شاہ رخ خان کی جوان کے ہندی ورژن کے لائف ٹائم بزنس (583 کروڑ) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
0 تبصرے