تحریک انصاف کے کارکن مایوس نہ ہوں، پرسکون رہیں، بیرسٹر گوہر علی خان
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو دی گئی سزا پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن مایوس نہ ہوں، پرسکون رہیں، پی ٹی آئی کے بانی اور دیگر کے خلاف دی گئی سزاؤں کو اعلیٰ سطح پر برقرار نہیں رکھا جائے گا۔ عدالتیں یہ فیصلہ ناانصافی نہیں ظلم ہے۔
ہمیں دفاع کا حق نہیں دیا گیا، وکیل کی موجودگی کے باوجود جرح نہیں کرنے دی گئی، 342 کا بیان قلمبند نہیں ہونے دیا گیا۔
بشرہ بی بی کا توشہ خانہ کیس سے کوئی تعلق نہیں، بشرہ بی بی کو بھی پی ٹی آئی بانی پر دباؤ ڈالنے پر سزا سنائی گئی۔
پی ٹی آئی رہنما علی ظفر نے کہا کہ یہ جلد بازی کا کیس ہے، یہ مسڈ ٹرائل ہے، یہ غیر قانونی کیس ہے اور اس میں کوئی جان نہیں۔
0 تبصرے