گریڈ 17 یا اس سے اوپر کے افسران کے لیے مفت بجلی کی سہولت ختم!

گریڈ 17 یا اس سے اوپر کے افسران کے لیے مفت بجلی کی سہولت ختم!

گریڈ 17 یا اس سے اوپر کے افسران کے لیے مفت بجلی کی سہولت ختم!

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے بجلی کمپنیوں کے افسران کو پیسے دینے کی اسکیم کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے صنعتی شعبے کو سردیوں کے چار ماہ کے لیے بجلی کے نرخوں میں رعایت دینے کی تجویز مسترد کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سمری منظوری کے لیے بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی گئی جس کی صدارت نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کی۔
منیٹائزیشن پالیسی کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور جنریشن کمپنیوں کے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کو مفت یونٹس کی بجائے نقد رقم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسکیم کی منظوری سے قبل کابینہ کی انرجی کمیٹی نے وفاقی کابینہ سے منظوری دے دی تھی اور اسکیم پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا۔