ملزم کی دیدہ دلیری, سوشل میڈیا پر اعلان کرکے 5 افراد کی جان لے لی
سرگودھا (ویب ڈیسک) گینگ نے سوشل میڈیا پر اعلان کر دیا کہ 5 افراد کو قتل کر دیا، 5 افراد کے قتل سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پنجاب کے ضلع سرگودھا میں قاتل نے ڈھٹائی سے سوشل میڈیا پر قتل کا اعلان کیا اور اسے انجام دیا۔
ملزمان نے سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی، افسوسناک واقعہ ہفتہ کو کوٹ مومن میں پیش آیا۔
ملزم احمد شیر نے گھریلو جھگڑے کی بنا پر اپنے ماموں، بیوی اور ایک اور شخص کو قتل کر دیا۔
5 افراد کی ہلاکت سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، پولیس حکام بھی جاگ گئے اور واقعے کا نوٹس لے لیا، جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
0 تبصرے