امریکا کے لیے تو جنگیں انویسٹمنٹ ہوتی ہیں، آج بھی پاکستانی قوم امریکی حلیف ہونے کی سزا بھگت رہی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکا اور بھارت کی جانب سے پاکستان کے حوالے سے جاری مشترکہ اعلامیے پر بھرپور جواب دیا۔
خواجہ آصف نے امریکا بھارت مشترکہ اعلامیے پر ردعمل میں کہا کہ قسمت کی ستم ظریقی دیکھیں کہ امریکا اس شخص کے ساتھ بیان جاری کر رہا ہے جس پر واشنگٹن نے ہی گجرات میں مسلمانوں کے منظم قتل عام کی وجہ سے ویزا بند کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا مودی کے ہاتھ آج بھی مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں کے خون سے رنگے ہیں، امریکا کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کشمیریوں پر مظالم یاد نہ آئے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آج وائٹ ہاؤس کا جو بیان آیا وہ سابق حکومتوں کے لیے شرمندگی کا باعث ہے، امریکا کے لیے تو جنگیں انویسٹمنٹ ہوتی ہیں، آج بھی پاکستانی قوم امریکی حلیف ہونے کی سزا بھگت رہی ہے۔
0 تبصرے