عظمیٰ بخاری نے اپوزیشن کے دعوؤں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مریم نواز کے دورِ حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ "50 لاکھ گھر اور 1 کروڑ نوکریاں دینے کے تمام دعوے جھوٹ ثابت ہوئے۔"
انہوں نے کہا کہ دعا ہے کوئی ایسی عینک بن جائے جس سے خیبرپختونخوا کی بگڑتی صورتِ حال بھی نظر آجائے۔
عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ مریم نواز کے دور میں 90 سے زائد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ ساڑھے 7 لاکھ سے زائد کسان ’’کسان کارڈ‘‘ استعمال کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے دعویٰ کیا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت تقریباً 30 ہزار گھر مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین بھی مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کا پیسہ امانت سمجھ کر خرچ کیا گیا ہے، یہاں سرکاری منصوبے ٹائم لائن کے ساتھ مکمل ہوتے ہیں اور سرکاری تقرریاں میرٹ پر کی جاتی ہیں۔
0 تبصرے