14 فٹ لمبے مگرمچھ کا انوکھا دھرنا، فلوریڈا کی سڑک پر ٹریفک جام

امریکی ریاست فلوریڈا میں 14 فٹ طویل مگرمچھ اچانک شہری علاقے کی سڑک پر آن پہنچا اور درمیان میں لیٹ کر ٹریفک جام کر دیا، جس سے ڈرائیور حیران رہ گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں۔

14 فٹ لمبے مگرمچھ کا انوکھا دھرنا، فلوریڈا کی سڑک پر ٹریفک جام

فلوریڈا کے سیراسوٹا کاؤنٹی میں اُس وقت دلچسپ صورتِ حال پیدا ہوگئی جب ایک بہت بڑا مگرمچھ آبادی والے علاقے میں گھس آیا اور سڑک کے بیچوں بیچ لیٹ کر ٹریفک روک دی۔ دیکھتے ہی دیکھتے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور شہری تماشہ دیکھنے کے لیے جمع ہو گئے۔ پولیس اور وائلڈ لائف اہلکاروں نے احتیاط کے ساتھ مگرمچھ کو قابو کیا اور ٹرک میں منتقل کر کے محفوظ علاقے تک پہنچایا، جہاں بعد میں اسے جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔ فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کمیشن کے مطابق موسم کی تبدیلی اور درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ کے باعث مگرمچھ اکثر گرم جگہوں کی تلاش میں آبادی کی طرف نکل آتے ہیں۔ کمیشن نے بتایا کہ ریاست میں پکڑا گیا سب سے بڑا مگرمچھ 14 فٹ اور ساڑھے تین انچ کا تھا، جسے جھیل واشنگٹن سے نکالا گیا تھا۔