بولیویا میں فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، 20 افراد ہلاک

بولیویا میں فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، 20 افراد ہلاک

سوکری (ویب ڈیسک) بولیویا میں فضائیہ کا ایک طیارہ مصروف شاہراہ پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بولیوین ایئر فورس کے زیرِ استعمال C-130 ہرکولیس طیارے نے ایل آلٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی اور کچھ ہی دیر بعد قریب واقع ایک مصروف شاہراہ پر گاڑیوں پر گر کر تباہ ہوگیا۔ حکام کے مطابق حادثے میں کئی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ طیارہ حادثے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ حکام نے حادثے کی فوری وجہ نہیں بتائی تاہم کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔