وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں بلدیاتی حکومتوں پر ایم کیو ایم کا مجوزہ بل زیر غور آیا، جسے وزیراعظم کی بھرپور حمایت حاصل رہی، یہ ایم کیو ایم کی بڑی کامیابی ہے۔
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پی آئی اے کی نجکاری رواں سال مکمل کر لی جائے گی۔
وفاقی وزیرِ مواصلات علیم خان نے کراچی کے انفرااسٹرکچر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لیاری ایکسپریس وے پر جاری کام کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا اور ممبر ساؤتھ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا تھا۔ فیڈرل کانسٹیبلری اور پولیس حکام نے وزیر داخلہ کو صوبے میں افسران کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا تھا۔