سانحہ گل پلازا: آگ حادثہ تھی یا سازش؟ خالد مقبول صدیقی کا اہم بیان

وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تاحال یہ طے نہیں ہو سکا کہ گل پلازا میں آگ حادثاتی تھی یا جان بوجھ کر لگائی گئی۔

سانحہ گل پلازا: آگ حادثہ تھی یا سازش؟ خالد مقبول صدیقی کا اہم بیان

وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازا کے حوالے سے ابھی حتمی طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ آگ خود لگی یا لگائی گئی۔ لاہور میں نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واقعے کی نوعیت جانچنے کے لیے مکمل تحقیقات ضروری ہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم نے کبھی 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کا مطالبہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے لیکن ہم خود کو اس رفتار سے ہم آہنگ نہیں کر سکے۔ انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گزشتہ 17 برسوں سے ایک ہی جماعت مکمل اختیارات کے ساتھ حکومت کر رہی ہے، جبکہ صوبائی بجٹ کا 97 فیصد حصہ کراچی فراہم کرتا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا کوئی بھی مطالبہ آئین سے متصادم نہیں اور مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ طرزِ عمل اختیار کرنا ہوگا۔