اسلام آباد (ویب ڈیسک) – نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا نیوکلیئر اور میزائل پروگرام صرف ملکی دفاع کے لیے ہے۔
سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 13 جون کے بعد سے مختلف خبروں نے جنم لیا، جبکہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کا جس انٹرویو کا ذکر ہو رہا ہے، وہ 2011 کا ہے۔ اس تناظر میں سب کو احتیاط برتنی چاہیے کیونکہ یہ بچوں کا کھیل نہیں بلکہ سنجیدہ نوعیت کی جنگی صورتحال ہے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہمارا جوہری اور میزائل سسٹم دفاعی مقاصد کے لیے ہے، اور اسرائیل میں اتنی بھی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھ سکے۔
0 تبصرے