جمعرات، 17 ستمبر 2026
بریکنگ

جب شادی کیلئے ہامی بھری تو سامنے سے انکار میں جواب آیا؛ سلمان خان

شوبز 03rd May 2023 224 مناظر

جب سامنے والے نے ہاں میں جواب دیا تب میں نے منع کردیا

بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ ان کی سابقہ تمام گرل فرینڈ اچھی تھیں لیکن غلطی انہی کی تھی، یہی وجہ ہے کہ وہ 57 سال کی عمر تک بھی غیر شادی شدہ ہیں۔ سلمان خان سے بھارتی ٹی وی شو میں شادی نہ کرنے سے متعلق سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں سلمان خان نے بتایا کہ جب اوپر والا چاہے گا لیکن ایک بیوی ہونی چاہیے تھی۔ سلمان خان نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شادی کیلئے دو لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے، پہلی دفعہ میں شادی نہیں ہوئی، جب میں نے شادی کیلئے ہامی بھری تو سامنے سے انکار میں جواب آیا اور جب سامنے والے نے ہاں میں جواب دیا تب میں نے منع کردیا اور اب دونوں جگہوں سے نہ میں ہی جواب ہے اگر ہاں ہوگا تو شادی ہوجائے گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ