لاڑکانہ میں’’سندھ بچاؤ مارچ‘‘پولیس ٹوٹ پڑی, واتین کارکنوں سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار

لاڑکانہ میں عوامی ورکرز پارٹی مارکسسٹ کے مارچ پر پولیس ایک بار پھر ٹوٹ پڑی

لاڑکانہ میں’’سندھ بچاؤ مارچ‘‘پولیس ٹوٹ پڑی, واتین کارکنوں سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار

لاڑکانہ: لاڑکانہ شہر کے الہٰ آباد محلے سے پریس کلب تک عوامی ورکرز پارٹی مارکسسٹ کی جانب سے سندھ کی ممکنہ تقسیم کے خلاف نکالا جانے والا ’’سندھ بچاؤ مارچ‘‘ جناح باغ چوک پہنچا تو پولیس نے ایک بار پھر مارچ پر دھاوا بول دیا اور خواتین کارکنوں سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ لاڑکانہ شہر کے الہٰ آباد محلے سے پریس کلب تک نکالے گئے مارچ پر پولیس نے دوبارہ کارروائی کرتے ہوئے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔ اس حوالے سے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم کسی بھی صورت قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی وحدت کے حوالے سے نکالے گئے مارچ پر پولیس گردی کی گئی ہے، جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔