پشاور (ویب ڈیسک) جمعیت علماءِ اسلام (ف) نے ملک میں انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کے معاملے پر رائے قائم کرنے کے لیے مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق، مولانا فضل الرحمان نے 19 اور 20 ستمبر کو پشاور میں پارٹی کی مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس طلب کیا ہے، جس میں انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کی تشکیل کے حوالے سے جاری بحث پر پارٹی کی رائے طے کی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق، اجلاس کے ایجنڈے میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبائی جماعتوں کی تیاریوں کا جائزہ بھی شامل ہے، جبکہ ملک میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔
جے یو آئی ترجمان کے مطابق، اجلاس میں ملکی اور عالمی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ آئندہ کی سیاسی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔
0 تبصرے