آج شام یا رات سے مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہوسکتی ہیں، کل سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا آغاز ہوگا۔محکمہ موسمیات
سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں کل سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام یا رات سے مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہوسکتی ہیں، جب کہ کل سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا آغاز ہوگا، رواں ماہ سے اگلے ماہ کے دوران ملک کے کئی حصوں میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے، کراچی میں 15 سے 30 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے، شہر میں کل بوندا باندی کا امکان ہے جب کہ 28 اپریل سے یکم مئی کے دوران شہر میں کہیں ہلکی، کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے، شہر میں بارش کے باعث دن کےدرجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق 27 اپریل سے3 مئی تک بلوچستان، جنوبی پنجاب، سندھ کے بیشترمقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ کے چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کابھی امکان ہے.
0 تبصرے