کیا شہباز شریف کو پاراچنار کا جغرافیہ نہیں معلوم. کیا سیکیورٹی ادارے شہباز شریف کے زیر سایہ نہیں؟
کراچی: نمائش چورنگی مجلس و حدت مسلمین کے رہنماوں علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ مختار امامی، علامہ صادق جعفری، علامہ صادق جعفری، رضی حیدر، سمیت دیگر نے پریس کانفرنس کرتے هوئے کها که مجلس وحدت مسلمین کراچی کا مرکزی دھرنا نمائش چورنگی دھرنا ساتویں روز بھی جاری، دھرنوں جے حوالے سے پولیس چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے۔ شہر میں کسی بھی دھرنے پر سختی ہوئی تو اس کی تمام ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔
کرم کے حالات خراب ہیں مشکلات بڑھ رہی ہیں۔راستے بند ہیں انسانی جانوں کے ضیاع کا مسئلہ ہے۔پاراچنار میں شیعہ وسنی مسئلہ نہیں ہے۔ضلع کے تمام اسکول،کالجز،کاروبار بازار بند ہیں۔ان کشیدہ حالات میں لوگ گھروں میں محصور ہیں اور اپنے پیاروں کے جنازے لیکر بیٹھے ہیں۔ہم نے اپنا ملک گیر احتجاج پارچنار اکے راستہ کھلوانے،زندگی معمول پر لانے کیلئے دیا ہے.
کسی کا راستہ بند کرکے مشکلات پیدا کرنے کیلئے۔ کرم ایجنسی کا راستہ بند کرنا لاقانونیت و جنگی جرم ہے۔ہم کرم ایجنسی میں لاقانونیت کو ختم کرانے کیلئے ملک گیر احتجاج کر رہے ہیں۔عوام کی نظریں پارا چنار میں قیام امن کے لیے افواج پاکستان پر ہے.دھرنے کے شرکاء سے اپیل ہے کہ وہ پرامن رہیں.
جن جن شاہراہوں پر بیٹھے ہیں اس کا ایک حصہ عوام کی آمدورفت کے لئے کھلا رکھیں۔یہ دھرنے ضلع کرم کے روڈ کھلنے تک جاری رہیں گے۔ہمارے کسی احتجاج میں سرکاری عمارتوں اور پبلک املاک کو نقصان نہیں پہنچایا گیا ہے۔ ہم پر امن ہیں ظلم کے خلاف ہیں۔ہماری مائیں،بہنیں جوان مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں. تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں مختلف مذاہب و مسالک عمائدین کے بھی شکر گزار ہیں.
ملک میں مشکلات دھرنوں سے نہیں حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں سے ہیں۔ملک کا کوئی حصہ دہشتگردی سے محفوظ نہیں رہا۔مظلوموں کو انصاف،مجرموں کو سزا ملنابھی ملک میں خواب بنتا جارہا ہے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا وزیر اطلاعات پنجاب کی پریس کانفرنس پر رد عمل
عظمیٰ بخاری صاحبہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر تنقید سے پہلے شہباز شریف کو باور کروائیں وہ پاکستان کے وزیر اعظم ہے۔کیا شہباز شریف کو پاراچنار کا جغرافیہ نہیں معلوم. کیا سیکیورٹی ادارے شہباز شریف کے زیر سایہ نہیں؟
مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کیا صرف پنجاب کی حکومت ہے؟عظمیٰ بخاری صاحبہ وزیر اعظم یاد دہانی کروائیں اور بتائیں وہ پاکستان کے وزیر اعظم ہے،پاکستانی عوام کی عزت آبرو اور جان مال کی تحفظ وزیر اعظم کی ذمہ داری ہے۔
0 تبصرے