کراچی (وسیم قریشی) پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ کراچی کے سابق کوارڈینیٹر اظفر صدیقی نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی فیصلے کو انصاف کی بالادستی کی جانب ایک تاریخی قدم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی فرد یا افراد قانون سے بالاتر نہیں، چاہے وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔ فیصلہ وطن عزیز کی عدالتی تاریخ کا روشن باب اور ہوا کے تازہ جھونکے کی مانند ہے
آج جاری ایک بیان میں اظفر صدیقی نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں 140 ملین روپے کی بدعنوانی میں عمران خان اور موصوف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کردار انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، اور عدالت کا یہ فیصلہ ملک میں شفاف احتساب کے عمل کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ ریاستِ مدینہ کا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کرتے رہے، اب ان کے اصل چہرے عدالت خلق میں نقاب ہو چکے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے ملکی وحدت سالمیت بقا و سلامتی سے زیادہ اہم اور کچھ بھی نہیں ، عمران اور انکی باقیات نے ملکی وحدت و سالمیت کو بھی نہیں بخشا جو المیہ اور لمحہ فکریہ ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ قانون کی حکمرانی، شفاف احتساب اور اداروں کی خودمختاری پر یقین رکھتی ہے۔ ایسے فیصلے ملک میں جمہوریت اور انصاف کے نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اظفر صدیقی نے نیب اور دیگر احتسابی اداروں سے استدا کی کہ بدعنوانی میں ملوث تمام افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جاۓ جائے تاکہ ملک سے کرپشن اقربا پروری اور بد عنوانی کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ سازشی عناصر کے پروپیگنڈے میں نہ آئیں اور ملک میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
اظفر صدیقی نے یاد دلایا کہ بزرگان ملت ڈاکٹر اسرار احمد اور شہید حکیم محمد سعید نے فتنہ عمرانیت سے متلق طویل عرصے پہلے جو نشان دہی اور پیشن گوئی کی تھیں وہ آج سچ ثابت ہوگئیں ہیں ۔
0 تبصرے