پانی کی تقسیم کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے کبھی کمپرومائز نہیں کیا،خورشید شاہ

پیپلز پارٹی چاہیے تو بلاول بھٹو زرداری کل بھی وزیر اعظم بن سکتے ہیں

پانی کی تقسیم کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے کبھی کمپرومائز نہیں کیا،خورشید شاہ

سکھر: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کها هے که پیپلز پارٹی بھیک مانگ کر وزیر اعظم نہیں بنائی گی، پیر صاحب پگارا ایسی باتیں نہ کریں، پیر صاحب کا احترام ہے،لیکن ان باتوں کی اہمیت نہیں، بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ضرور بنیں گے، پیپلز پارٹی چاہیے تو بلاول بھٹو زرداری کل بھی وزیر اعظم بن سکتے ہیں، ہم بھیک مانگ کر 70 ووٹوں پر کمزور وزیر اعظم نہیں بنیں گے، ملک کے مسائل کی خاطر پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا احترام ہے، شاہد خاقان تنقید سے پہلے دور اقتدار میں اپنے بیانات سن لیں،وہ کیا کہا کرتے تھے، شاہد خاقان عباسی کو تنقید کرنے کے بجائے تجویز دینی چاہیے، شاہد خاقان عباسی اگر پارلیمنٹ میں نہیں تو کیا ہوا اسکی سیاسی اہمیت ہے، یہ وقت ملک کو مسائل سے نکالنے کا ہے، پانی کی تقسیم کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے کبھی کمپرومائز نہیں کیا،