جامشورو میں نوجوان لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ۔وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی سے تفصیلات طلب کرلیں

اجتماعی زیادتی میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔وزیر داخلہ سندھ

جامشورو میں نوجوان لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ۔وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی سے تفصیلات طلب کرلیں

جامشورو میں نوجوان لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی جامشورو سے تفصیلات طلب کرلیں۔ وزیر داخلہ سندھ کا کهنا تها که اجتماعی زیادتی میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔

ضیاءالحسن لنجار کا مزيد کهنا تها که ابتدائی ضروری قانونی کاروائی کو جلد حتمی شکل دیکر ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

متاثرہ لڑکی اور اسکے والدین کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت یا لاپروائی ناقابل برداشت ہوگی۔ضلعی اور تھانہ پولیس ٹیمز کو متحرک کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیئے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں۔