پاکستانی اداکارہ وینا ملک ایک بار پھر محبت میں گرفتار ہو گئیں؟

وینا ملک کی آفیشل انسٹاگرام اسٹوریز کے اسکرین شاٹس وائرل ہورہے ہیں

پاکستانی اداکارہ وینا ملک ایک بار پھر محبت میں گرفتار ہو گئیں؟

لاہور (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستانی اداکارہ وینا ملک ایک بار پھر محبت میں گرفتار ہو گئی ہیں۔ وینا ملک کی آفیشل انسٹاگرام اسٹوریز کے اسکرین شاٹس وائرل ہورہے ہیں جس میں انہوں نے ’ایم شہریار 01‘ نامی ٹک ٹاک اکاؤنٹ اور ’شہریار چوہدری‘ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی ویڈیوز دوبارہ شیئر کی ہیں۔ اداکارہ نے ریڈ ہارٹ ایموجیز کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیوز کا کیپشن بھی دیا ہے جس کے بعد اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ان کی زندگی میں کوئی خاص شخص داخل ہو گیا ہے۔ وینا ملک نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی واضح بیان نہیں دیا ہے اور نہ ہی ’’پراسرار آدمی‘‘ کا چہرہ دکھایا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب وینا ملک کے افیئرز کی خبریں منظر عام پر آئی ہیں، اس سے قبل بھی ان کے افیئرز میڈیا کی سرخیوں کا حصہ بن چکے ہیں، ان کے بھارتی اداکار اشمیت پٹیل اور پاکستانی اداکار ببرک کے ساتھ تعلقات کے چرچے عام تھے۔ واضح رہے کہ وینا ملک نے 2013 میں دبئی کے بزنس مین اسد بشیر خان سے شادی کی تھی جس کا اختتام 2017 میں طلاق پر ہوا، جس کے بعد ان کے بچوں کی حوالگی کو لے کر جھگڑا ہوا تاہم دونوں بیٹیوں کی تحویل اداکارہ کے پاس ہے۔ .