جب بھی کوئی جنگ لڑی جاتی ہے تو اس میں سپاہیوں کو ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے
کراچی: صوبائی جنرل سیکرٹری معروف پالاری سندھ کووڈ پیرامیڈکس ایسوسییشن نے ایک اہم اجلاس بلایا جس میں تمام تنظیموں کے اعلی قیادتوں نے شرکت کی جس کی زیرے صدارت ایپکا ایسوسییشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری اشرف خان بوزئی نے کی پروگرام کی شروعات قرآن مجید سے کی گئی اجلاس میں شامل ہونے والے صوبائی جنرل سیکرٹری شریف پالاریKar-041 کامران عباسیkar-041 صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام عباس میمن ایپکا فضل الرحمن بھٹی ایپکا سید حیدر شاہ سندھ پیپلس پیرامیڈیکل فائزہ خان سندھ پیپلس پیرامیڈیکل صوبائی جنرل سیکرٹری غفار رند YPA محمد عارف YPA سید رحم علی شاہ سندھ پیرا میڈیکل مدسر بہٹی ۔ ارفان نوناری۔ گل محمد ڈیتھو۔ اشفاق نوناری۔
*ایجنڈہ کی شروعات*
1.*کووڈ کے پیرامیڈکس کو ریگولر کرنا*
2.*تمام تنظیموں کے ساتھ جوائنٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اعلان کرنا*
تمام تنظیموں کی قیادتوں سے مشاورت لینے کے بعد اشرف خان بوزئی صوبائی جنرل سیکرٹری ایپکا نے کووڈ ایپلائیز کی حمایت میں کہا کہ جب بھی کوئی جنگ لڑی جاتی ہے تو اس میں سپاہیوں کو ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے ایسے ہی کووڈ میں کام کرنے والے پیرامیڈکس نے جنہوں نے اپنے جان کا نظرانہ پیش کر کے کووڈ جیسی وبا کو ختم کیا لیکن کووڈ کے پیرامیڈکس کو کسی بھی ایوارڈ سے نہیں نوازا گیا جب کووڈ ختم ہوا تھا تو سندھ گورنمنٹ کو چاہیے تھا کہ ان ہیروز کو اصل تحفے سے نوازتی وہ تحفہ ریگولرائزیشن کا تھا سندھ گورنمنٹ میں اس چیز میں لاپرواہی کی ہے لہذا آج کے اجلاس میں تمام تنظیموں کو ساتھ لے کر کے ایک متفقہ فیصلہ کرکے جوائنٹ کوارڈینیشن ایکشن کمیٹی کا اعلان کرتے ہیں جس میں کووڈ کے پیرامیٹرکس کو ریگولرائز کرانے کے لیے ساتھ کھڑے ہیں جس میں تمام تنظیموں کے قیادتوں نے ایک متفق ہو کر فیصلہ اور حلفیہ کہا کہ ہم کووڈ کے پیرامیڈکس کو ریگولر کروائیں گے اور ان کے ساتھ ہیں آج کے اجلاس میں جوائنٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا فیصلہ متفقہ کیا گیا جس کے اوپر فرسٹ پیرورٹی پر کووڈ پیرامیڈکس کو ریگولر کرانا ہے اور کووڈ کے علاوہ تمام سندھ بھر کے پیرامیڈیکل کے مختلف ایشوز پر بات چیت ہوئی جس پر کے پیرامیڈیکل کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اس جوائنٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اگلا اجلاس آئندہ چند دنوں میں بلایا جائے گا
0 تبصرے