اسلام آباد (ویب ڈیسک) گزشتہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو گنا اضافے کے بعد یکم اگست سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔
وزارت پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل سستا ہونے کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی سمری اوگرا حکومت کو دے دی جائے گی، وزیر خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم کی ہدایت پر 31 جولائی کو کریں گے۔
0 تبصرے