بلوچستان کے علائقے دالبندین میں 5 افراد کی بجلی کے کھمبوں سے بندھی لاشیں برآمد, کچھ دن پہلے ان کا ویڈیو بھی جاری ہوا تھا

چاغی: دالبندین میں پانچ افراد کی بجلی کے کھمبوں سے بندھی لاشیں برآمد رات کو نامعلوم افراد نے پانچ افراد کو دالبندین کالج ائیریہ میں بجلی کے کھمبوں سے باندھ کر لٹکایا گيا بلوچستان کے ضلع چاغی کے صدرمقام دالبندین میں پانچ افراد کی بجلی کے کھمبوں سے بندھی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ دی چاغی پوسٹ کو موصول ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان افراد کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے متصل آبادی والے علاقے میں بجلی کے کھمبوں سے باندھا گیا جن کی لاشیں جمعے کی صبح مقامی لوگوں نے دیکھیں۔ لاشوں کی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ان افراد کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا۔ تاحال ان افراد کی شناخت نہیں ہوئی اور نہ ہی ان کے قتل کی تصدیق شدہ وجوہات سامنے آئی ہیں