کنگنا رناوت کی گرفتاری کے لیے جاوید اختر کا عدالت سے رابطہ
ممبئی (ویب ڈیسک) جاوید اختر بالی ووڈ اداکارہ اور رکن اسمبلی کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست پر عدالت پہنچ گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی عدالت میں مسلسل غیر حاضری کے باعث معروف مصنف اور وکیل جئے بھردواج نے ہتک عزت کیس میں درخواست دائر کردی۔
اداکارہ کو گزشتہ ہفتے عدالت میں پیش ہونا تھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئیں، جس پر جاوید اختر کے وکیل نے عدالت میں درخواست دی کہ کنگنا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔
عدالت نے درخواست کو زیر التواء رکھا اور کنگنا رناوت کو پیش ہونے کی ہدایت کی جب کہ اداکارہ کے وکلا نے حلف نامہ دیا کہ وہ 9 ستمبر کو عدالت میں پیش ہوں گی۔
یاد رہے کہ جاوید اختر نے اداکارہ کے خلاف نومبر 2020 میں مقامی عدالت میں ہتک عزت کی درخواست دائر کی تھی۔
0 تبصرے