طاہر انجم اور نیلی پری کا واقعہ ڈرامہ نکلا

طاہر انجم اور نیلی پری کا واقعہ ڈرامہ نکلا

طاہر انجم اور نیلی پری کا واقعہ ڈرامہ نکلا

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں مسلم لیگ ن کے کلچرل ونگ کے رہنما طاہر انجم پر تشدد کا معاملہ ڈرامہ نکلا۔ پولیس ذرائع کے مطابق وقوعہ سے قبل طاہر انجم اور انیلہ ریاض عرف نیلی پری کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی اور انیلہ ریاض طاہر انجم کے گھر بھی گئی۔ واقعے کے بعد انیلہ ریاض کو طاہر انجم کے گھر سے گرفتار کیا گیا، دونوں نے منصوبہ بندی کا اعتراف کرلیا۔ طاہر انجم نے کہا کہ انیلہ معافی مانگنے آئی تھیں۔ پولیس نے طاہر انجم کا سی ڈی آر ریکارڈ بھی حاصل کر لیا۔ اس سے پہلے نیلی پری نے طاہر انجم پر تشدد کیا تھا۔